کرم ایجنسی (یواین پی) امریکی فوج نے لوئرل کرم بادشاہ کوٹ میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ ڈرون حملہ لوئر کرم بادشاہ کوٹ میں ایک مکان پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل گھر کے باہر گرا ہے اور اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔