لاہور(یواین پی) فیصل چوک میں منعقدہ متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو بھارتی آرمی چیف کی فائنڈنگ کو سمجھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی پیدائش سے قبل ایک نجومی نے ان کے والد سے نواز شریف کی اہلیت اور خصوصیت کے بارے میں پیش گوئی کر دی تھی اور کہا کہ تھا کہ نواز شریف جس روز سچ بولیں گے وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، نجومی کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو رہی ہے اور نواز شریف در بدر کے دھکے کھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب لاہور نے شہباز شریف کو 22 جنوری کو طلب کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ غریب اپنی عزت کی خاطر نہیں بولتے، یہی وجہ ہے کہ ان کو انصاف نہیں ملتا، نااہل وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یار ہے جس نے اجمل قصاب کے گھر کا پتہ فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ جب ماڈل ٹاؤن کا قاتل کاروباری ہو تو ان سے انصاف کی امید نہیں لگائی جا سکتی، نواز شریف امریکہ کے کہنے پر ناموس رسالت پر بات کر رہے ہیں اور خود کو مجیب الرحمان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ مجیب الرحمان نے بنگلہ دیش میں مسلمانوں کو پھانسیاں لگائیں۔