ممبئی(یواین پی) بالی وڈ فلم عشق زادے کی اداکارہ چارو روہتگی دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ چارو روہتگی نے فلم عشق زادے میں پرینیتی چوپڑا کی ماں کے روپ میں نظر آئیں تھیں، پرینیتی چوپڑا نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھی خاتون تھیں فلم میں انہوں نے ان کی ماں کا کردار کیا اور ان کے ساتھ کام کر بہت اچھا لگا۔ اداکارہ نے ان کے خاندان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔