متحدہ اپوزیشن کا پاور شو ’’سوشل ‘‘میڈیا پر بھی چھایا رہا

Published on January 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

لاہور(یوا ین پی) لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا پاور شو سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا اور مال روڈ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے پاور شو پر شہری سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ۔ایک شہری نے لکھا تمام کنٹینر سیاستدان اکٹھے ہوگئے، امید ہے کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کو اب انصاف مل جائے گا۔کوئی سوشل میڈیا پر مال روڈ پر ٹریفک کی صورتحال سے پریشان نظر آیا، ایک خاتون صارف نے لکھا کہ امید کرتی ہوں دھرنا طویل نہ ہو فوری رزلٹ سامنے آجائے اور کسی نے متحدہ اپوزیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes