علمی ،ادبی،سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام امن مشاعرہ 

Published on January 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 905)      1 Comment

لاہور(یواین پی) اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور میں سالِ نوکی اولین ساعتوں میں پہلاماہانہ مشاعرہ /ادبی نشست،بیاد۔ راؤقاسم علی شہزاد(جگنو) کے سلسلے میں لیہ میں مقیم ممتاز شاعر،ادیب و دانشور شمشاد سرائی کے اعزاز میں جگنو امن مشاعرہ اور ان کی شہرہ آفاق تصنیف حرف حرف خوشبو کی تقریبِ پذیرائی کا انعقاداکادمی ادبیات پاکستان، لاہور میں کیا گیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف شاعرہ، ادیبہ ، جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے ادا کئے۔ صدارت معروف علمی، ادبی، شخصیت سابقہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹرمحترم آغا نور محمدنے کی ۔ شمشاد سرائی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔مہما نانِ محتشم اختر ہاشمی، اور آئینہ مثال (دخترِ لیہ) تھے ۔ صابر جاذب (لیہ ) اور عابد چوہدری (کوریا) نے مہمانِ اعزازشرکت فرمائی۔ مہمانوں کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ نوجوان قاری حافظ عرفان کٹھانہ (سعودی عرب)نے تلاوت کی۔ ریاض احمد ریاض نے نذرانۂ عقیدت بحضور رسولِ مقبولﷺ پیش کیا۔ مقصود چغتائی ، میڈیا سیکریٹری نے تقریب کے حوالے سے تعار فی کلمات ادا کئے۔ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں”حرف حرف خوشبو” کی تقریبِ پذیرائی کے سلسلے میں شمشاد سرائی کے فن اور شخصیت پر بھر پور مقالہ جات پیش کئے گئے۔آغا نور محمد خان پٹھان ،ایم زیڈ کنول، شگفتہ غزل ہاشمی،صابر جاذب،آئینہ مثال،اکادمی ادبیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جمیل اور ندیم اسلم نے حرف حرف خوشبو کو دبستانِ ادب میں خوبصورت اضافہ قرار دیا۔ا حباب نے صاحبِ کتاب کو مبارک باد پیش کی۔شمشاد سرائی سے ان کا بہت سا کلام سنا گیا۔ دوسری نشست میں جگنو امن مشاعرہ کا اہتما م کیا گیاتھا۔ایم زیڈکنول، اختر ہاشمی، نذیر قیصر، اقبال راہی،شگفتہ غزل ہاشمی، بابرشکیل ہاشمی، شہزاد تابش، اعجازاللہ ناز، احمد فہیم میو،شیراز انجم، ریاض احمد ریاض ،مظہر جعفری،گلشن عزیز،محمد جمیل، عالیہ بخاری ہالہ،وکٹوریہ پیٹرک،ریحانہ اشرف ا ور دیگرنے خوبصورت کلام سے بزم کو گرمایا۔ شمشاد سرائی نے ایک بار پھراحباب کی فرمائش پر اپنا خوبصورت کلام نذرِ احباب کیا۔ تقریب میں شاعروں ، ادیبوں، صحافیوں ، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اور شمشاد سرائی کو اس باوقار تقریب کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد پیش کی ۔اس کے ساتھ ہی جگنو انٹر نیشنل کی تمام ٹیم خصوصا ” چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول کی فروغِ ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ مقصود چغتائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Readers Comments (1)
  1. جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو محترمہ ایم زیڈ کنولؔ صاحبہ اور
    تمام ممتاز شاعر،ادیب ، معروف علمی، ادبی، شخصیات کو سالِ نومیں
    پہلاماہانہ مشاعرہ ،ادبی نشست،بیاد۔ راؤقاسم علی شہزاد(جگنو)
    کی کامیابی پر داد تحسین کے ساتھ دلی مبارک باد حاضر خدمت
    اللہ رب العزت اپنے محبوب پاک ﷺ کی عظیم محبتوں کا صدقہ
    دن دگنی رات چگنی ترقی اور ہمیشہ شاد و آباد ، اپنی امان میں رکھیں ،
    آمین ثُم آمین




WordPress Blog

WordPress主题