لاہور (یو این پی) معرف ماڈل ،گلوکارہ اور بر کھا پروڈیکشن کی سی ای او غزل شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے ۔پاکستانی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ فلم بینوں کو بھی جاتا ہے کیونکہ اگریہ اپنی فلموں کی حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہتی۔مگر اس میں جو فیشن انڈسٹری کے لو گ شامل ہوے ہیں ان کا بھی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلیے کوشاں ہیں۔اس کے لیے انھیں پاکستانی عوام کی سپورٹ کی مزید ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہا کہ میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔