کراچی (یواین پی) نقیب اللہ محسود جعلی پولیس مقابلہ کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے راﺅ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی سندھ کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں ہوا ۔ اجلاس کے دوران تحقیقاتی کمیٹی نے راﺅ انوار سمیت نقیب اللہ محسود کے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس پارٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور کچھ ہی دیر بعد ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ راﺅ انوار کی جانب سے کیے جانے والے ماضی کے مشکوک پولیس مقابلوں کو بھی کھولا جاسکتا ہے تاہم فی الحال تحقیقاتی ٹیم کا پورا فوکس نقیب اللہ کیس پر ہے اور ضرورت پڑنے پر پرانے کیسز بھی کھولے جا سکتے ہیں۔