انقرہ(یواین پی) ترکی کی فوجیں عفرین میں داخل ہو گئیں۔ ترک ہراول دستے نے شامی سرحد کے پانچ کلومیٹر اندر پوزیشن سنبھال لیں۔ ترک حکام کے مطابق لڑاکا طیاروں نے کرد جنگجوؤں اور داعش کے ڈیڑھ سو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔شامی کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے۔ ترک فوج کا ہر اول دستہ عفرین میں داخل ہو گیا۔ ترک حکام کے مطابق فوجی دستے نے کسی مزاحمت کے بغیر شامی سرحد کے پانچ کلومیٹر اندر تک پیش قدمی کی۔اس دوران لڑاکا طیارے کرد جنگجوؤں اور داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے رہے۔ ادھر شامی علاقے سے ترکی کے سرحدی قصبے پر چار راکٹ داغے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔