دبئی(یواین پی) متحدہ عرب امارات میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے گاؤلاڈھانڈا میں ایک گھر اچانک آگ لگنے سے سوئے ہو ئے سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جن میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں .حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھیں آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا اس بارے تحقیقات جاری ہیں ۔