عمران خان نے استعفے سے روک دیا،اب ایاز صادق کے ساتھ ہی جاؤں گا،شیخ رشید کا یوٹرن

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے استعفے کے حوالے سے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے استعفے سے روک دیا ہے میرے اکیلے استعفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اب سردار ایازصادق کے ساتھ ہی جاؤں گا،سات8روز انتظار کر لیں ،مجھے بھی پتہ ہے جنوری کے بعد مستعفی ہونے سے ضمنی الیکشن نہیں ہونگے،2018میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ،چوہدری نثار علی خان میں قیادت کا حوصلہ نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے استعفے کے اعلان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان نے استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے ۔میں نے خان صاحب سے پوچھا کہ استعفیٰ کب دوں تو انھوں نے کہا کہ ابھی سات آٹھ دن رک جاؤ۔شیخ رشید نے کہا کہ اب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ہی جاؤں گا۔استعفے کا وقت مجھ پر چھوڑ دیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ مجھے بھی پتہ ہے جنوری ختم ہونے کے بعد اگر استعفیٰ دے دوں تو ضمنی الیکشن نہیں ہونگے۔ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عا م انتخابات 2018میں ہوتے نظر نہیں آ رہے۔شیخ رشید نے چوہدری نثار علی خان سے متعلق کہا کہ چوہدری نثار میں لیڈر شپ کا حوصلہ نہیں۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 17 جنوری کو لاہور میں منعقدہ عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے عمران خان سے بھی استعفی دینے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھی استعفی دو، باہر آ، لاٹھیاں اٹھا اور جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجا دو کیونکہ یہ تقریروں سے نہیں جاتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes