سعودی جج نے ولی بن کر لڑکی کی اسکی مرضی سے شادی کرادی

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

ریاض(یواین پی)سعودی عرب میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کے حق میں اپنے بھائی کے خلاف کیس جیت لیا جس میں فیصلہ دینے والا جج ہی لڑکی کا سرپرست بن گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی لڑکی نے پسند کی شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزام میں اپنے بھائی کے خلاف دائر کیس جیت لیا۔ بھائی کی خواہش کے برخلاف لڑکی اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی اور بھائی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر لڑکی نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔دورانِ سماعت لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی پہلے بھی کئی رشتے ٹھکرا چکا ہے لیکن وہ اب اپنی مرضی سے جیون ساتھی کا انتخاب کرچکی ہے اور اسی سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب عدالت کے روبرو بھائی نے بہن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک رشتہ اس نے ٹھکرایا تاہم عدالت میں پیش ہونے والے دیگر گواہان نے بھائی کے دعویٰ کو مسترد کردیا جس پر عدالت نے فیصلہ لڑکی کے حق میں سنادیا۔بعد ازاں کیس کا فیصلہ کرنے والا جج ہی لڑکی کا سرپرست بن گیا اور جج کی سرپرستی میں لڑکی نے اپنے پسند کے لڑکے سے شادی کرلی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes