ساہیوال (یواین پی) تھانہ فرید ٹاﺅن پویس کی بروقت کارروائی، جدید سائنسی خطوط پر 12گھنٹے کے اندر جعلی پیر کے اندھے قتل کو ٹریس کرکے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، مقتول پیر ملزم کی بیٹی سے زبردستی زیادتی کی کشش میں تھا، پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ ایس ایچ او فرید ٹاﺅن ذیشان بشیر ڈوگر نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک کال آئی کہ ایک نامعلوم شخص کی 87/6-آر کے کھیتوں سے بور بند نعش ملی۔ ڈی ایس پی سمیت موقع پر پہنچے اور خون کے نشانات کے ذریعے شادمان ٹاﺅن میں ایک گھر پہنچے جو رمضان نامی شخص کا تھا اور مکان پر تالا لگا ہوا تھا۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے اصل ملزم نوشیر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میں طفیل اور بابر کے ہمراہ قتل کا اعتراف کرلیا۔
ایس ایچ او فرید ٹاﺅن ذیشان کی موجودگی میں ملزم نوشیر نے بتایا ہے کہ مقتول منور شاہ اس کا پیر تھا جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور وہ میری 15سالہ بیٹی پر بری نظر رکھتا تھا۔ مقتول پیر شام کے وقت میرے گھر آیا اور وہ نشہ میں دھت تھا جبکہ وہ چائے وغیرہ کا سامان لینے دکان پر گیا اور اسی دوران میرا ماموں طفیل اور میرا قریبی رشتہ دار بابر علی میرے ساتھ مل گئے جب وہ گھر آئے تو مقتول پیر میری بیٹی کے ساتھ زبردستی کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے اس واقعہ میں انتھک کوشش سے جدید سائنٹیفک طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اصل ملزم نوشیر کو دو لابالہ سے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے باقی ساتھی طفیل اور بابر 75فائیو ایل کے رہائشی ہیں اور ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ منور شاہ ولد سلطان 24 جی ڈی اوکاڑہ مقتول میرا پیر تھا، تین سال پہلے میں اس کے بیت ہوا اور میرے گھرواقع 58 جی ڈی دولابالا میں مَیں پیر صاحب کے پاس آنا جانا شروع ہوگیا، پیر صاحب نے میری بیٹی سونیا بی بی پر بری نظر رکھنا شروع کردی اور رشتہ کا تقاضا کیا لیکن ہم نے انکار کردیا۔