تھانہ جات میں آنے والے معزز شہریوں کے ساتھ محبت ، شفقت اور بھائیوں کی طرح پیش آئیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن علوی

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اوکاڑ ہ ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ تھانہ جات میں آنے والے معزز شہریوں کے ساتھ محبت ، شفقت اور بھائیوں کی طرح پیش آؤ جب کہ چوروں ، ڈاکو ؤں اور سماج دشمن عناصر کے گر د گھیرا تنگ کر دو یہ بات انہوں نے طیب سعیدشہید پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے مقدمات کا جائزہ لیا اور امن و امان میں بہتری لانے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن کاشف حسین ہاشمی ،ایس ایچ او رینالہ سٹی آفتاب صابراور ایس ایچ او صدر دیپالپور قلب سجاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کردگی دیگر افسران کے لئے ایک مثال سے کم نہیں ہے جنہوں نے اپنے علاقہ حدود میں امن و امان برقرار رکھنے اور کرائم میں کمی کی ہے انہوں نے کہاکہ اگر مقدمہ کی تفتیش اور چالان کو بروقت عدالت میں پیش کیا جائے تو قانون کی عملداری کا تاثر مضبوط ہوتا ہے اور فریقین کو بھی انصاف کی امید پید اہوتی ہے بلا جوا ز تاخیر سے پولیس کے بارے منفی تاثر ابھرتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا تمام افسران اور ملازمین کوہر مقدمہ کے بارے یکسو ہونا ہو گاانہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے معزز شہریوں کوعزت ، احترام ،شفیقانہ اور برادرانہ طور پر ملاقات کریں ان کو چائے کی بھی آفر کریں تاہم چوروں ، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیں ان سے کسی بھی قسم کی رو رعائت نہ کی جائے انہوں نے کہاکہ ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں پولیس اور شہری ملکر جب امن وا مان کے لئے ایک صفحہ پر ہوتے ہیں تو کریمنل کا ناطقہ بند ہوجاتا ہے اس نظام کی وجہ سے مویشی چوری کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے جس کوسول سوسائٹی ، وکلاء، تاجروں،مذہبی راہنماؤں اور صحافیوں نے بھی تسلیم کیا ہے 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes