کوہاٹ، خناق کی وبا سے ایک اور بچہ جاں بحق،تعداد 2 ہو گئی

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

کوہاٹ(یواین پی)کوہاٹ میں خناق کی وبا سے ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا ،جس سے3 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد2 ہو گئی۔ای پی آئی انچارج کے مطابق غلام بانڈہ میں خناق کی وبا پھیلنے سے 50 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد 3 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد2 ہو گئی،ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پرخناق کی ویکسینیشن شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy