ملزم عمران کا کسی بینک میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں صرف ایک موبائل اکاونٹ ہے اس میں 130 روپے ہیں :گورنر سٹیٹ بینک

Published on January 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی )قصور میں ننھی کلی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر نے والا وحشی درندہ عمران علی اس وقت سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے تا ہم دوسری جانب ملزم کے متعدد بینک اکاونٹس ہونے اور ان میں لاکھو ں یوروز موجود ہونے کے دعوے دیکھنے میں جس کے بعد اب سٹیٹ بینک خودمیدان میں آ گیاہے اور ایسی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہناہے کہ حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی کا مراسلہ ملا تھا،جس میں مرکزی بینک کے ایک افسر کوجے آئی ٹی میں شامل کرنےکاکہاگیا، سٹیٹ بینک کے افسر شوکت علی کو جے آئی ٹی کا ممبر بنایاگیا،زینب قتل کیس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں ہے ، ملزم عمران کاایک موبائل اکاونٹ ہے جس میں130 روپے ہیں،حکومت پنجاب نے ایک اورشناختی کارڈدیاہے جس کی چھان بین کررہے ہیں،مکمل چیک کرنے کے بعددوسر ے شناختی کارڈ سے متعلق جواب دیاجائیگا،عمران کا کونساشناختی کارڈاصل ہے اورکونسا جعلی،اسکاجواب پنجاب حکومت دیگی،ملزم عمران کے دوسرے شناختی کارڈ پربھی اکاونٹس چیک کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy