اسلام آباد:(یو این پی) حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔وزارتِ داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کشمیر ڈے پر ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ سرکاری سطح پر پروگرام بھی منعقد کیے جائینگے۔