صاف پانی فراہمی کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

کراچی (یواین پی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے نظرثانی کی تمام درخواستیں مستردکردیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی،بنچ نے حکومت سندھ کی سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈتحلیل کرنے سے متعلق نظرثانی دائر درخواست کی سماعت کی،سیکرٹری صحت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بتایاجائے کراچی میں سرکاری ہسپتالوں کی کیاصورتحال ہے؟،اس پر سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ 32سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹ پیش کردی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تک میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے رپورٹ کیوں جمع نہیں کرائی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوایک ہفتے کاوقت دے رہے ہیں،رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ جمع نہ ہوئی توپھرنہ کہناکہ ہمارے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog