جعلی پولیس مقابلے میں مدثر کی ہلاکت کا کیس ری اوپن ، جے آئی ٹی نے اہلکاروں کو طلب کرلیا

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

لاہور (یواین پی) پانچ سالہ ایمان فاطمہ قتل کیس میں پولیس کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان مدثر کا کیس ری اوپن کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے پولیس کے ہاتھوں بے گناہ مارے جانے والے نوجوان مدثر کا کیس ری اوپن کردیا ہے۔ جے آئی ٹی نے مدثر قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے جعلی پولیس مقابلے میں شامل 6 پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے، پولیس اہلکار جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ واضح رہے کہ قصور میں گزشتہ سال 5 سالہ ننھی بچی ایمان فاطمہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس نے مدثر نامی نوجوان کو گرفتار کیا اور فروری 2017 میں جعلی پولیس مقابلہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایک سال تک ننھی ایمان فاطمہ کا خون بے گناہ مدثر کے کندھوں پر ہی رہا لیکن زینب قتل کیس کے بعد ملزم عمران ارشد کے اقبالی بیان اور ڈی این اے ٹیسٹ سے مدثر کی بے گناہی ثابت ہوگئی۔ دوسری جانب مقتول مدثر کے اہلخانہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے ، قصور کی مقامی عدالت نے مدثر کے والدین کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے30 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes