ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی پولیس تھانے کے ایس ایچ او سید اصغرشاہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرکے بتایا ہے کہ قتل سمیت 92 کیسز میں مطلوب انعام یافتہ ملزم کاظم جتوئی کو بھینس کالونی کراچی کے مقام پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ہے ملزم پولیس انسپیکٹر اسحاق مہر کو شھید کرنے سمیت 25 افراد کو قتل کرنے اور اغوا برائے تاوان کے مختلف وارداتون کے کیسز میں مطلوب تھا، جس پرسندھ پولیس کی جانب سے دس لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا جوکہ 1996 سے مختلف غیرقانونی کاروایوں میں ملوث رہا ہے تین روز قبل مکلی پر لوٹ مارکے جرم میں گرفتار جوابدار فیضو ملاح کی نشا ندھی پر مزکورہ ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی. گرفتار ملزم کا تعلق شکارپور کے لکی غلام شاہ سے ہے۔
گنے کا فصل کاٹنے کی مزدوری کرنے والے 18 افراد کی بازیابی کیلئے عدالتی چھاپہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) بااثر پی پی پی رہنما کی زمین پر گنے کا فصل کاٹنے کی مزدوری کرنے والے 18 افراد کی بازیابی کیلئے عدالتی چھاپہ ، پولیس نے پی پی پی رہنماکو عدالت طلب کرلیا ، عدالت میں پی پی پی رہنما کی نجی افراد کی آمد پر جج نے برھمی کا اظھار کرکے سزا کے طورپر ایک گھنٹے تک کھڑا کردیا تفصیلات کے مطابق نیورکولھی کی درخواست پر ٹھٹھہ کے سیشن جج عبدالنعیم میمن کے نوٹیس کے بعد گھوڑاباری پولیس کی بھاری نفری نے تازہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے جام اویس گھرام کی گھوڑاباری کے مقا م پر جام جاگیرمیں گنے کی فصل کی کٹائی کرتے وقت بیگناھ قید کراچی کے رہائشی کولھی برادری کے 18افراد کو بازیاب کرلیا عدالت نے پی پی پی رہنما کو عدالت طلب کرلیا جوکہ اپنے 50 حامیوں سمیت سیشن کورٹ کے عدالت کے کمرے میں پہنچا تو سیشن جج نے غیرمتعلقہ افراد کی آمد پر برھمی کا اظھار کرکے پی پی پی رہنما کوکہا کہ اس حرکت پر کیوں نہ آپ کو جیل بہیجا جائے ، بعد میں پی پی پی رہنما کو سزا کی طور پر ایک گھنٹے تک عدالت کے کمرے میں کھڑا کردیا ، جبکہ بازیاب ہونیوالے کولھی برادری کے 18 افراد نیوو کولھی ، میووکولھی ، ھری کولھی ، مسمات دالھی کولھی ، سوزم کولھی ، دیحالی کولھی ، جیٹام کولھی اور دیگر کو سیشن کورٹ ٹھٹھہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ تھوڑے سی بقایا جات کی وصولی کیلئے پی پی پی رہنما نے زبردستی قید مشقد میں رکھا تھا ، اور زبردستی گنے کے فصل کی کٹائی کرواہی کی جاتی تھی ، عدالت نے تمام افراد کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنیاورپولیس کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ کراچی چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے