اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے پیراورمنگل کوملک کے مختلف حصوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،کوئٹہ،ژوب ڈویژن، گلیات، ناران، کاغان میں برفباری اوربارش کا امکان ہے جبکہ فاٹا،کشمیر ،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بنوں، پشاور،کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔