میں افتخارچودھری نہیں،ثاقب نثارہوں، ڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا،ثاقب نثار

Published on January 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں افتخارچودھری نہیں،ثاقب نثارہوں، ڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا،آپ کانام ای سی ایل میں ڈال دوں گا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے شاہد مسعود سے استفسار کیا کہ آپ اپنے پوائنٹ پر قائم کیوں نہیں رہے،رات 12بجے آپ کا پروگرام سنا اور صبح آپ کو بلایا،آپ نے ان باتوں کو تسلیم کیا،جو آپ نے بتایا آپ اسے ثابت نہ کر سکے۔ اینکر پرسن شاہد مسعود نے عدالت کے روبرو کہا ہے کہ میں تویہاں سے چلاجاو¿ں گالیکن جوبات کررہاہوں وہ سچ ہے۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا،آپ کانام ای سی ایل میں ڈال دوں گا۔اس پر اینکر پرسن نے کہا کہ افتخار چودھری کے دور بھی میں نے خبر بریک کی تھی اور سابق چیف جسٹس نے رات 12 بجے نوٹس لیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ وہ خبر بھی آپ کی غلط نکلی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy