اوکاڑہ ،پولیس فورس میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے تین جعلی امیدواررنگے ہاتھوں دھر لئے گئے

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )پولیس فورس میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے تین جعلی امیدواروں کو پکڑلیا کانسٹیبل کے امتحانات کے دونوں سینٹرز کا دورہ فول پروف سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو شابا ش ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول تحصیل روڈ اور اسلامیہ ہائی سکول نیو کیمپس فیصل آباد روڈسنیٹرزبنائے گئے جہاں پر سیکیورٹی کا فول پروف انتظامات کیے گئے سنیٹرز کے ارد گرد ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت پر موجود رہیں جبکہ چھتوں پر بھی پولیس کے ماہر نشانہ بازذمہ داریاں نبھاتے رہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی دونوں سینٹرز پر خود جاکر معائنہ کرتے رہے تاکہ کسی امیدوار کو ناجائزطور پر مدد حا صل نہ ہوسکے تمام امیدوار وں کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بائیومیٹرک تصدیق کی گئی جس کے دوران انسپکٹر عظمت بیگوکا اے ایس آئی غلام علی کمپیوٹر آپریٹر عفران علی نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا جو حقیقی امیدواروں کی جگہ امتحان دینا چاہتے تھے ان ملزمان میں مرزا نبیل احمد ، اظہر محمود اور وقاص اختر اس موقعہ پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ کچھ معاشرے کے ناپسند یدہ عناصر جعلی طور پر پولیس فورس میں شامل ہونا چاہتے تھے اگر یہ لوگ شامل ہو جاتے تویہ بدنامی اور ناقص کار کردگی کا باعث بنتے انہوں نے کہاکہ پولیس فور س میں بھرتی کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy