اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی،جس میں سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی اورپیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ،جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عدالتوں کےخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں،کوٹ مومن جلسے اورپنجاب ہاﺅس اسلام آبادمیں عدلیہ مخالف تقاریر کی گئیں،یہ تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔