وہاڑی(یواین پی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ریو نیو افسران ریکو ری کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کر یں کسی بھی آفیسر کی سستی اور کا ہلی بر داشت نہیں کی جائے گی جو افسران اپنے ٹا رگٹ پورے نہیں کررہے انکی جواب طلبے کی جائے اسسٹنٹ کمشنر ز ریکو ری کے حوالے سے ہفتہ روزہ میٹنگ کریں اور اسکی رپورٹ ڈی سی آفس بھجوائی جائے انہوں ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ریکو ری کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا محمد تسلیم اختر، ایس این اے شیخ خرم سلیم اور دیگر ریو نیو افسران موجو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مز ید کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے جس آفیسر کو جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس کو پورا کر نے کےلئے پو ری جد وجہد اور لگن سے کام کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جائے اجلاس میں اسٹیمپ ڈیو ٹی ، رجسٹریشن فیس ، لینڈ ریونیو ،میو ٹیشن فیس ، واٹر ریٹ ، زرعی ٹیکس کے ٹارگٹس اور ریکو ری کاجائزہ لیا گیا اس کے علاوہ اجلاس میں پر ائس کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں اور جر مانوں کو بھی زیر بحث لایا گیا
معروف عا لم دین قا ضی محمد وہاج کو ڈی سی او وہاڑی کی مبارک باد
وہاڑی(یواین پی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے معروف عا لم دین قا ضی محمد وہاج کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں بغداد شریف(عراق) میں مذہبی مقا مات کی زیارت کی سعادت حا صل کر نے پر مبا رک باد پیش کی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ بغداد شر یف میں ہما رے مذہبی اور تاریخی مقا مات ہیں جن سے ہمیں دلی اور روحانی و ابستگی ہے اور انکی زیار ت کر نا انتہائی خو ش نصیبی ہے معروف عا لم دین قا ضی محمد وہاج نے اپنے احساسات بتا تے ہوئے کہا کہ ان کا یہ سفر بہت مبارک رہا جس میں انہیں بہت سارے مزارات اور مذہبی مقا مات پر جا نا نصیب ہو ا وہاں پر 70ہزار سے زائد انبیاءکرام اور بڑے بڑے اولیا ءکرام دفن ہیںوہاں جا کر انسان کو دلی سکون میسر آتا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ ان کا یہ سفر بہت پر لطف اورروحانیت سے بھر پور رہا اور اللہ تعالی نے جس مسلمان کو وسائل دیئے ہوںاسے ان مذہبی مقامات کی زیارت ضرور کر نی چاہیئے