حوریہ خان،مظہرراہی،عینی طاہرہ،حنا ملک،افی جان،عامرسمیع خان،غفار لہری ودیگر کی پرفارمنس نے شایقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
لاہور(یواین پی)سپیشل افراد کے لئے بنائی گئی معروف سماجی تنظیم ’’سمائل فار لائف ویلفئیر فاؤنڈیشن‘‘ کی پہلی سالگرہ کی تقریب گذشتہ روز الحمراء ہال نمبر 2 میں منعقدکی گئی جس میں مختلف سکولزکے خصوصی بچوں ،میڈیا ،شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سوشل ویلفئیر وحید اختر انصاری تھے جنہوں نے خصوصی پرفارمنس دینے والے بچوں اور گلوکاروں سمیت این جی او کے عہدیداران و ممبران میں اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس سالگرہ تقریب کی کمپئیرنگ ایف ایم کی معروف آرجے مس سمرین نے کی جنہوں نے اپنی بے ساختہ کمپئیرنگ اور انداز سے حاضرین کو محو کیئے رکھا۔پروگرام کے آغاز میں معروف صحافی و آر جے انجم شہزاد نے نعت پیش کی جبکہ عامر سمیع خان نے اپنی مشہور حمد ’’میری ا لتجاؤں میں میری سب دعاؤں میں دے تو اثر یا اللہ‘‘ سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔اس تقریب میں مختلف سکولز سے آئے ہوئے خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کیئے جنہیں دیکھ کر ہال میں موجود افراد کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ داد دینے پر مجبور ہوگئے۔گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنا نیا گانا گوانڈی بڑے بھیڑے نکلے‘‘ سنا کر حاضرین کو کھڑے ہو کر داد دینے پر مجبور کردیا۔گلوکارہ حنا ملک نے اپنا نیا گیت ’’بڑا دکھ لگدا اے‘‘ سنایا جسے حاضرین نے بیحدسراہا۔بھنگڑا کنگ مظہرراہی نے اپنے نئے البم کا ٹائٹل سونگ ’’چولہ بوسکی دا‘‘ سنا کرحاضرین کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا۔گلوکار ندیم شہزا د ، عابد ہاشمی اور جاوید علی نے بھی پرفارم کیا۔ گلوکارہ حوریہ خان نے نازیہ حسن کے مشہور گانے ’’بات بن جائے‘‘ گاکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔پاکستان کے معروف کامیڈین غفار لہری نے اپنی مشہور آئٹمز پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیئے رکھا۔پروگرام کے دوران ڈی جی سوشل ویلفئیر کے ہاتھوں ٹیم ممبران و عہدیداران، سینئر صحافی انجم شہزاد ، میاں وقاصں ، فیصل بٹ ،عارف اے نجمی ،زبیر چوہدری اور دیگرمیڈیا پرسنز اور گلوکاروں کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفئیرنے کہاکہ گو اس وقت پاکستان میں بہت ساری این جی اوز کام کررہی ہیں مگر ان میں سمائل فارلائف ویلفئیر فاؤنڈیشن سر فہرست ہے اس نے غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیئے محکمہ سوشل ویلفئیر سے شانہ بشانہ ہو کر کام کیا ہے اور انشا ء اللہ انہیں امید ہے کہ یہ آئندہ بھی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئین ہیں اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تقریب سے سماجی رہنماشیخ پرویز نے بھی خطاب کیا۔اس تقریب کے آرگنائزرز عامر سمیع خان چئیرمین و بانی اور ملک آصف شہزاد سی ای او تھے جنہوں نے پروگرام کو منظم طریقے سے پیش کرنے کے لیئے احسن اقدامات کیئے تھے۔آخر میں خصوصی بچوں اور فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔