تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈویژن بھر میں خوف کی علامت ڈاکوبابری ساتھی سمیت ہلاک

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈویژن بھر میں خوف کی علامت ڈاکوبابر ظہیر عرف بابری ساتھی سمیت ہلاک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہلاک ڈاکوؤں کے تین ساتھ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہلاک ہونیو الے خطرناک ڈکیٹ بابر ظہیر نے کچھ عرصہ قبل موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کو شہید کیا تھا ایس ایچ او سٹی رینالہ آفتاب صابر کے مطابق رینالہ پولیس نے موٹر وے انسپکٹر اسلم کو شہید کرنے والے مرکزی ملزم بابر ظہیر کو حراست میں لیا تھا جس کے انکشاف پر پولیس اس کے ساتھیوں کی گرفتاری ا ورا سلحہ کی برآمدگی کے لیے اسے لے جا رہی تھی جب غربی بائی پاس رینالہ پر پہنچے تو چارکس نامعلوم ملزمان نے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل اصغر علی شدید زخمی ہو گیاپولیس کی جوابی فائرنگ سے خطرناک ڈکیٹ بابر ظہیر عرف بابری اور اسکا نامعلوم ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ان کے دیگر تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے پولیس نے ہلاک ڈکیٹ بابر اور اس کے ساتھی کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہلاک ملزم بابری وہاڑی ، پاکپتن ،ساہیوال اور اوکاڑہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور ڈکیتی معہ قتل ، راہزنی ، ناکہ لگاکر لوٹ مار ، پولیس ناکوں پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ جیسے مقدمات میں اشتہار ی تھا ملزم بابرظہیر عرف بابری نے 20ماہ قبل موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کوڈکیتی مزاحمت پر شہید کر دیا تھا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کو وقوعہ کی اطلاع ملی انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا بعدازاں وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی کانسٹیبل کو بھرپور طبی امداد فراہم کریں علاوہ ازیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ہدایت کی کہ مفرورملزمان کی آئندہ 48گھنٹے میں گرفتاری یقینی بنائی جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes