ساہیوال(یوا ین پی)یہاں نواح میں گیسٹرو سے دو افراد جاں بحق چار کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں ایک بچے کی حالت نازک ہے ۔گیسٹرو کے سبب چک 59جی ڈی کے 25سالہ داؤد اور چک 93سکس آر کے 45سالہ احد کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔گیسٹرو کے چار دیگر افراد کو سول ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک بچے آصف 3سالہ کی حالت نازک ہے۔