اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف نے چودھری سرور کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے چودھری سرور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے چودھری سرورکو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے اور مرکزی رہنما کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،چودھری سرور نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔چودھری سرور کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔