اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے 2 امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے لئے اعظم سواتی اور پنجاب سے چودھری سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینیٹ ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشنز کے لئے 30 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو زیادہ درخواستیں خیبر پختونخوا سے موصول ہوئیں۔ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے 7 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑ توڑ کے لئے تحریک انصاف کے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق، شریف فیملی کے خلاف زیرسماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور حدیبیہ پیپر ملز اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں درخواست کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme