نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وکلا نے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرا لئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی۔سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوروکلا نے ان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرا لئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy