کراچی(یواین پی)سندھ کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے ہیں دونوں کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس فیز ٹو میں موجود ان کے گھر میں پائی گئی ہیں ،رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسلام آباد میں ہیں تاہم پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں نے ان کی لاشوں کی تصدیق کردی، لاشیں نکال لی گئی ہیں اور کچھ دیر میں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ایس پی کلفٹن کے مطابق ابتدائی طور پر لاشوں کی گھر میں موجودگی کی 15 پر اطلاع ملی ہیں تاہم مزید ابتدائی طورپر کچھ نہیں بتایا جاسکتا ۔یادرہے کہ میرہزار خان بجارانی جیکب آباد کے حلقے این اے 97 سے منتخب ہوکر ایوان میں پہنچے تھے اور سینیٹر بھی رہے ۔