سعودی عرب میں شہریوں کو عدالتی کارروائی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس موصول

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

ریاض(یواین پی)وزارت انصا ف نے عدالتوں سے رجوع کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے عدالتی کارروائی سے مطلع کرنا شروع کردیا۔ وزارت انصاف کی جانب سے موبائل پر ایس ایم ایس اور اداروں و کمپنیوں اور عام افراد کو ای میل جبکہ سرکاری اداروں و محکموں کو انکے ریکارڈ شدہ اکاؤنٹ پر عدالتی کارروائی سے مطلع کیا جانے لگا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ہمیں گھر بیٹھے عدالتی کارروائی کے حوالے سے (اپ ڈیٹ ) ملتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy