کراچی (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میر ہزار بجارانی کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے میر ہزار بجارانی کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میر ہزار بجارانی پارٹی کا سرمایہ تھے جن کا شمار پارٹی کے سینئر کارکنوں میں ہوتا تھا۔