فیس بک کی سالانہ آمدنی کتنی ہے؟

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

 


لاہور(یو این پی)تفصیلات کےمطاقب 2017 کی صرف آخری سہ ماہی میں فیس بک کا خالص منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر یعنی 3.4 ارب یورو کے برابر رہا، جب کہ مجموعی طور پر کل آمدنی میں تمام تر اخراجات نکالنے کے بعد گزشتہ برس 16 ارب ڈالر کمائے گئے جو خالص منافع اور 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ بنتا ہے۔
فیس بک کمپنی کے مالک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 2017 میں کمپنی کے سالانہ اخراجات کی مالیت 2016 کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر سے بھی زائد رہے اور مجموعی طور پر یہ رقم 20.5 ارب ڈالر رہی، جب کہ 2017 کے اواخر میں ادارے کو ٹیکسوں کی غیر معمولی ادائیگی کی مد میں امریکی حکومت کو 2.27 ارب ڈالر الگ سے بھی ادا کرنے پڑے۔ اس طرح گزشتہ برس فیس بک کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریباﹰ 39 ارب ڈالر رہی۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا زوال شروع ہو گیا اور صارفین کی تعداد کم ہونے لگی، صورتحال سے سی ای او مارک زکر برگ پریشان ہو گئے۔ لوگوں کے مزاج بدل گئے، فیس بک کی تین ماہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ کے صارفین کی تعداد کم ہو گئی ہے۔
کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ کے مطابق فیس بک کے استعمال میں روز پانچ کروڑ گھنٹوں کی کمی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے انہوں نے غیر ملکی مداخلت روکنے کے لئے ویب سائٹ میں تبدیلی کی جس کی وجہ سے استعمال میں کمی ہوئی۔
فیس بک صارفین کو واپس لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ امریکا میں جھوٹی خبروں اور دو ہزار سولہ میں انتخابات میں روس کی مداخلت کی وجہ سے فیس بک تنقید کی زد میں ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy