سردار محمد یوسف کی ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر سے ملاقات

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

 


جدہ رپورٹ ( زکیر احمد بھٹی )پاکستان سے اس سال 179،210 افراد حج کریں گے ۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس حوالے سعودی محکمہ حج و عمرہ میں ایک تقریب ہوئی۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر براۓ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی اور سعودی عرب کی طرف سے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر موجود تھے۔. تقریب میں سیکریٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، ڈی جی حج ڈاکٹر سید ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر حج امتیاز نے بھی شرکت کی.وزیر براۓ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کو بتایا کہ حالیہ مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی بڑھی ہے۔ انھوں نے پاکستانی حجاج کی تعداد آباد ی کے تناسب سے 179،210سے بڑھا کر 210،000 تک بڑھانے کی درخواست کی ۔ سعودی عرب وزیر نے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔حج 2018کے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے پاکستانی حجاج کو ٹرین کی سو فیصد سہولت دینے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ اگر کسی وجہ سے یہ سہولت تمام حجاج کو میسر نہ ہو تو تو باقی تمام حجاج کو کم ازکم یکطرفہ سروس ضرور دی جاۓ۔ پاکستان میں بائیو میٹرک تصدیق ہوجانے کی صورت میں انہوں نے پاکستانی حجاج کو سعودی ائیر پورٹ پر بائیو میٹرک سے استثناء دئے جانے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ اس طرح زائرین کے وقت کی بچت ہوگی اور سعودی حکام کم وقت میں زیادہ حجاج کو سروس مہیا کر سکیں گے۔ سعودی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ 2017 کے انتظامات بہت عمدہ تھے اور ہم 2017 ء میں حجاج کے لئے کامیاب انتظامات کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. انہوں نے سعودی عرب کے حج اور عمرہ وزارت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔سعودی وزارت حج نے فی الحال پاکستانی حجاج میں اضافے کی درخواست منظور نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes