نامور گلوکاراکرم راہی بھارتی سنگر پریت سنگھ گورائیہ کے ساتھ گیت ریکارڈ‌کرائیں‌گے

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,094)      No Comments

پاکستان کے نامورسریلے لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوں‌ یہ لمحات میرے لئے یادگار ہیں سنگر پریت سنگھ
فنکاروں کی کوئی سرحدیں نہیں‌ہوتی ایک کلاکارلوگوں میں‌محبتیں‌بانٹنے کے لئے پرفارمنس دیتا ہے اکرم راہی
لاہور(یواین پی) نامور گلوکاراکرم راہی بھارتی سنگر پریت سنگھ گورائیہ کے ساتھ ڈواٹ سونگ ریکارڈ کرا رہے ہیں پریت سنگھ گورائیہ پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ کام کررہے ہیں سنگر پریت سنگھ گورائیہ نےیواین پی کو بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں‌ ہمسایہ ملک پاکستان کے نامورسریلے لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوں‌ یہ لمحات میرے لئے یادگار ہونگے اکرم راہی کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے سنگر اکرم راہی دونوں دیشوں میں یکساں مقبول ہیں ایک ملاقات کے دوران اکرم راہی نے بتایا فنکاروں کی کوئی سرحدیں نہیں‌ہوتی ایک کلاکار یا فنکار لوگوں میں‌محبتیں‌بانٹنے کے لئے پرفارمنس دیتا ہے انڈیں سنگر کے ساتھ گانا ایک اچھی روایت ہے فنکار لوگ مل جل کر محبتیں‌بانٹیں تو دونوں ملکوں‌میں‌پائی جانے والی کشیدگی بھی کم کی جا سکتی ہےیہ سونگ انڈین شاعر نریش نمانہ نے لکھا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes