کراچی (یواین پی)ڈی آئی جی ساﺅتھ آزاد خان نے کہاہے کہ تفتیش سے لگتاہے کہ بجارانی نے پہلے بیوی کومارا اور پھرخودکشی کی،انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں،تمام گولیاں ایک ہی پستول سے فائر کی گئیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے کہا کہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگیں،ایک گولی سر میں اور 2 پیٹ میں لگیں،جبکہ ایک گولی میرہزارخان لگی جو دائیں طرف سے لگ کربائیں جانب سے نکل گئی،انہوں نے کہاکہ فریحہ رزاق کی لاش فرش پراورمیرہزارخان بجارانی کی لاش صوفے پرتھی۔آزاد خان نے کہا کہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھاجسے ہزارخان بجارانی کے بیٹے اورملازمین نے زبردستی کھولا،ڈی آئی جی ساﺅتھ نے بتایا کہ دو پولیس گارڈ اور چار گھریلو ملازمین سے تفتیش کی گئی،تفتیش میں پتا چلا کہ کچھ دنوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہاتھا،گھر میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور شواہد محفوظ کرلئے ہیں۔