فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ،ٹرافی آج لاہور پہنچ رہی ہے

Published on February 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

لاہور(یو این پی) روس میں ہونے والے رواں سال فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی ورلڈ ٹور پرہے اسی سلسلے میں یہ ٹرافی آج پاکستان پہنچ رہی ہے ،تقریب رونمائی کے دوران عوام ٹرافی کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بنا سکیں گے۔روس میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ٹرافی تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ چار فروری کو قازقستان جائے گی۔ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہو گا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy