کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گاپاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

مظفر آباد(یو این پی) 5فروری کل ملک بھر میںیوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہر سال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی کشمیر ڈے کے موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog