سوات دھماکے کی مذمت، پشاور نے عوامی عدالت کی توہین کا نوٹس لے لیا: مریم نواز

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

پشاور (یواین پی) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے سوات میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور نے عوامی عدالت کی توہین کا نوٹس لے لیا،نواشریف کے حق میں فیصلہ سنادیا کہ صاد ق اور امین کون ہے ، ہم خیبرپختونخوا پولیس کو گالیاں نہیں دیں گے کیونکہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں ۔
نادرن بائی پاس کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سوات د ھماکے میں بہادر بیٹے شہید ہوئے ،انہیں سلام پیش کرتے ہیں، دعا کرتے ہیں کہ زخمی اور شہدءکے خاندانوں کو اللہ صبر دے اور جلد صحت یاب کرے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پڑھا، دیکھا اور سنا کہ کے پی کے کے عوام بہادر اور جرات مند ہیں۔ مجھے بتائیں ، آپ کا لیڈر بھی بہادر ہوناچاہیے یا نہیں؟ پانچ سال سازشیں کرنیوالا، جھوٹ بولنے والا، آپ کا لیڈر ہوسکتاہے؟انہوں نے کہاکہ 2013ءمیں تحریک انصاف کو آپ لوگوں نے ووٹ دیا لیکن وہ کنٹینر لے آیا، آج مجھے وہ ایک سکول دکھادیں جو نیا بنا ہوبلکہ پچھلے سکول بھی بند ہورہے ہیں، عالمی سٹینڈرڈ کے وہ ہسپتال کہاں ہیں جو صوبائی حکومت نے یہاں بنانے تھے، خیبرپختونخوا کے عوام آج علاج کیلئے پنجاب جاتے ہیں ، پنجاب اور ہسپتال آپ کے ہیں لیکن کے پی کے کے عوام کا اتناحق نہیں تھا کہ انہیں ہسپتال ملتا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ آج وہ بجلی کہاں ہے جو عمران خان نے بنا کر دوسرے ممالک کو دینا تھی ، آپ لوگ ڈینگی سے متاثر ہوکر ہسپتالوں میں پڑے تھے، جانیں دے رہے تھے لیکن خیبرپختونخوا کا لیڈر پہاڑوں پر چڑھ کر بیٹھا تھا، آج اسے خیال آیا کہ نوازشریف ساڑھے دس ہزار میگاواٹ بجلی اور ہزارہ موٹروے بناگیا، دہشتگردی کے اندھیرے ختم کرگیا، پاکستان بنا گیا اور آج جب میں پشاور آرہی تھی کہ پورا پشاور کھدا پڑا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ کھدائی کیلئے تکلف کرنے کی بھی ضرورت نہیں، انشاءاللہ اگلی مرتبہ نوازشریف یہ بھی بنادے گا، جو کنٹینر پر کرتب دکھاتا تھا، اب کوئی دیکھنے نہیں آتا تو زینب کے معاملے پر سیاست شروع کردی، آج پوچھتے ہیں کہ عاصمہ، اسماں رانی اور شریفاں بی بی کے قاتل کہاں ہیں؟ اہلخانہ عمران خان کی راہ دیکھتے رہے لیکن اتنی جرات نہیں تھی کہ ان کے گھر چلے جاتے، آپ جہاں جاتے ہیں گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم گالیاں نہیں دیں گے کیونکہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نااہل نہیں بلکہ تم نااہل ہو، 2018ءمیں بھی انشاءاللہ شیردھاڑے گا، پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ترقی ہوگی ، ہاتھ اٹھا کر وعدہ کریں کہ اپنے ووٹ کی توہین کا بدلہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دے کر لوگے! اپنے وزیراعظم کی عزت کرواﺅگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题