ٹھٹھہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ …. یوا ین پی) ٹھٹھہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا موٹر سائیکل سوار حاجی عثمان جاکھرو موقع پر ہی جاں بحق ڈرائیور فرار تفصیلات کے مطابق شاہجہان مسجد کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فقیر گوٹھ کے رہائشی حاجی عثمان جاکھرو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کے باعث موقع پر موجود لوگوں نے طیش میں آکر آئل ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی مگر پولیس موقع پر پہنچ کر آئل ٹینکر کو بچا کر تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes