مظفر آباد(یواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 70 سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والوں کادکھ سمجھتے ہیں،کشمیر کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کشمیر کے مسئلے پر متحد ہے، کشمیرپالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے،بہت سی سیاسی جماعتیں آئیں مگرمسئلہ کشمیرپرکوئی دورائے نہیں،تمام لیڈر کشمیرکے معاملے پرمتفق ہیں،تھے اوررہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم نے آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،364 دن سیاست ہوسکتی ہے مگرآج کے روزسب کواکٹھاہوناچاہئے،کشمیری اکیلے نہیں،20کروڑپاکستانی آپ کے ساتھ ہیں،ان کا کہناتھاکہ کشمیرپالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے،بہت سی سیاسی جماعتیں آئیں مگرمسئلہ کشمیرپرکوئی دورائے نہیں،تمام لیڈرکشمیرکے معاملے پرمتفق ہیں،تھے اوررہیں گے۔وزیراعظم آف پاکستان نے کہا کہ آج بھی ایل اوسی پرہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے،ہم متحد رہیں گے توقربانیاں دینے والوں کوتقویت ملے گی،ان کا کہناتھا کہ بھارتی فوج بھی مقبوضہ کشمیرمیں ناکام ہوگئی،بھارت نے کشمیرمیں اپنی فوج کوبھی آزمالیا، کشمیرکیلئے ہم 70 سال سے جنگ لڑرہے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کشمیر کے الیکشن میں دخل اندازی نہیں تھی،ماضی میں کشمیرکے انتخابات میں وفاق کی دخل اندازی رہی،حکومت آپ کےساتھ ہے،جووسائل چاہئیں وہ ملیں گے،حکومت نے ترقیاتی بجٹ کودوگنا کر دیا جس کی ماضی میں مثال نہیں،بہت سے بندمنصوبے تھے جن پرکام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کیلئے پہلے بھی کوشاں تھے آئندہ بھی رہیں گے،پاکستان اورکشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،مقبوضہ کشمیرکے مسلمان بھارتی مظالم کوبرداشت کررہے ہیں،پاکستان کی سیاسی قیادت کشمیر کے مسئلے پر متحد ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیرکامنصوبہ نوازشریف کی ذاتی دلچسپی سے سی پیک میں شامل کیا۔ آج بھی 2 لاکھ فوجی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں،پاک فوج نے تاریخ میں انسداددہشتگردی کی سب سے بڑی جنگ لڑی۔