محترمہ بینظیربھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹوکےعملی سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

لاہور(یواین پی)نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سیاست میں انتہائی سرگرم ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ کرنےآ رہی ہیں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری۔آصفہ بھٹوکےعملی سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ آصفہ بھٹو انتخابی میدان میں آرہی ہیں۔مفاہمت کے بادشاہ نے حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا اس لیےوہاں بغاوت ہوئی۔آصف زرداری نےمزید بتایا کہ وہ سینیٹ میں اکثریت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题