پاکستان میں رہ کر سچ نہیں بول سکتی ، ریحام خان نے ملک چھوڑ دیا

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دھمکیوں سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر وہ سچ نہیں بول سکتی ہیں اور انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے کو کہا جا رہا ہے ، اس لئے میں پاکستان چھوڑ کر جا چکی ہوں ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ان کی بات ہوئی ہے ، ریحام خان نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ستمبر سے انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں ، ان دھمکیوں کے باعث بیٹی کوبھی اسکول سے نکالناپڑا،میں اس وقت بہت پریشان اورشدیدغصے میں ہوں،پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی اور پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی ، ان دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑکرچلی گئی ہوں۔اینکر پرسن کے مطابق ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سارے کرکٹرز نے کال کرکے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف بات نہ کریں اور انہیں چھوڑ دیں ، اسی طرح مختلف نمبروں سے انہیں باربار کالز کرکے پریشان کیا جا رہا ہے، اس لئے انہوں نے یہ سخت فیصلہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog