بچی کیساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا،کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس کے اسما قتل ازخود نوٹس میں ریمارکس

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

اسلا م آباد(یواین پی) اسما قتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،
سپریم کورٹ میں اسماقتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت آئی جی خیبرپختونخواعدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ازخودنوٹس آپ کیلئے نہیں، شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں۔سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔عدالت نے کی کے پی پولیس کورپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی اورہدایت کی ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کے پی پولیس کوجلدرپورٹ فراہم کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme