اوکاڑہ ( یو این پی )پاکستان تحریکِ انصاف کے مر کزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر اطلات ونشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹا شخص نواز شریف ہے پاکستانی عوام اور کشمیریوں سے اس نے ہمیشہ جھوٹ بولا اب اس کا یہ کہنا کہ میں ہو تا تو کشمیر آزاد کر وا دیتا اگر اِس وقت میں میری حکومت ہو تی تو میں آسمان سے ستارے توڑ لا تایہ نہیں بتا تا کہ اگر میں ہو تا توملک کا بچا ہو پیسہ بھی با ہر لے جا اور دیگر منصوبوں میں کمیشن کے ذریعہ مال بنا تا عوام کو بوکھا مارتا مودی کے ساتھ دوستی نبھا تا ملک پاکستان کو دیوالیا کرتابیرونِ ملک سے قرضے لیتا تاکہ ملک قرض تلے دب جا ئے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اپنی رہا ئشگاہ پر پی ٹی آئی کے ضلعی انفار میشن سیکرٹری فیضان گجر ،ضلعی صدر چوہدر ی طارق ارشاد ،لیبر ونگ کے عزیز خان کے علاوہ دیگرعہدیداروں کے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام پر موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے جو پٹرولیم بم گرایا ہے اس سے مہنگائی آسمان سے با تیں کر نے لگ گئی ہیں جبکہ عالمی ما رکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو اہے انہوں نے عوا م کو بھیڑ بکریاں بنا رکھا ہے اِس کرپٹ خاندان نے جو کیچڑ اعلیٰ عدالتوں پر پھینکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی عدالتوں کی عزت واحترام کرنا ہم سب پر فرض ہے ہمیں چاہیے کہ ہم عدالتوں کا ہر حکم مانے اور قانون کے مطابق کام کریں ۔