کراچی(یواین پی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچی کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ بچی کی 7 سال سے عدم بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، بچی کے والد نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ میری 5 سالہ بیٹی مریم 2011میں قائد آباد سے لاپتہ ہوئی،پولیس بچی کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کررہی۔عدالت نے بچی کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کویہاں سے جیل بھیجیں گے،آپ عدالت میں بیٹھ جائیں، عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی کوبھی فوری طلب کرلیاعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچی لاپتہ ہے اورآپ کوکچھ معلوم ہی نہیں،جب کچھ معلوم نہیں توتفتیش کیاکررہے ہیں؟۔