حکومت معاہدے کے مطابق قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت کا نوٹیفیکیشن بھی فوری طور پر جاری کرے
لاہور(یوا ین پی )تحریک لبیک یا رسول اللہﷺضلع لاہور کے ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران کا نہایت اہم اجلاس تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں انعقاد پذیر ہوا ۔اجلاس میں 13 فروری کو سنٹرل جیل (اچھرہ )لاہور کے باہر جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلہ میں منعقد ہونے والے’’ جیل بھرو اجتماع‘‘ کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا اس سلسلہ میں کام کو مزید تیزی سے سرانجام دینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکومت معاہدے کے مطابق قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت کا نوٹیفیکیشن بھی فوری طور پر جاری کرے ،پاکستان اور اسلام کے خلاف ہونے والی قادیانی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کونسل کا قیام ناگزیر ہے ۔13فروری بروز منگل دن 12بجے سنٹرل جیل کے باہر اس مادہ پرستی کے دور میں عاشقان رسول ﷺکا جم غفیر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنے آپ کوگرفتاریوں کے لئے پیش کرے گا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اکٹھے ہوں گے ۔9فروری بروز جمعہ ملک بھر عشق رسول ﷺکے تقاضوں کے مطابق پڑھایا جائے ۔اجلاس میں مولانا مفتی محمد عابد جلالی ،مولانا قاری فرمان علی جلالی ،مولانا فیاض وٹو جلالی ،مولانا مظہر اقبال جلالی ،مولانا محمد حنیف کرسیالوی ،مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی ،مولانا محمد اخلاق احمد جلالی ،مولانا مجاہد سعیدی ،مولانامحمد حامد مصطفی جلالی ،مولانا محمد افضل انجم ،مولانا شمعون بہادر ،مولانا مفتی محمد سجاد جلالی ،مولانامحمد عبد الکریم جلالی ،مولانا محمد طارق جلالی ،مولانا محمد لطیف توگیروی کے علاوہ درجنوں علماء نے شرکت کی ۔