دہشتگردی اورانتہاپسندی صرف مسلمان دنیا تک محدود نہیں ٗبلاول بھٹو زر داری

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے ٗحقیقی جمہوریت ہی انتہاپسندی سے نمٹ سکتی ہے
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی صرف مسلمان دنیا تک محدود نہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے ٗحقیقی جمہوریت ہی انتہاپسندی سے نمٹ سکتی ہے، آئیڈیاز کی سب سے بڑی جنگ اعتدال پسندی اور انتہاپسندی کے درمیان ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی صرف مسلمان دنیا تک محدود نہیں، خطے میں دہشت گردی نے سیاسی اورسماجی توازن کو شدید نقصان پہنچایا اوردہشتگردی، غیرمساوی سلوک ، موسمیاتی تبدیلی نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا جبکہ ہم آج متحد نہ ہوئے توبے تحاشا نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog