لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں 3 روز تک لے آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں آئندہ 3 روز تک پاکستان لے آئیں گے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ رحمت خان نامی پاکستانی لیبیا کشتی حادثہ میں زندہ بچا جبکہ دیگر 4 لاپتہ افراد کی معلومات موصول نہیں ہوئیں، لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی لاشیں 3 روز تک لے آئیں گے۔واضح رہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب سپین جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے حالیہ حادثے میں جو 90 افراد جان سے گئے ان میں سے 32 کا تعلق پاکستان سے تھا۔کلبھوشن جادھو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوری 2017 سے کلبھوشن کی بھارتی دستاویزات مانگ رہے ہیں لیکن بھارت نے اس کی ریٹائرمنٹ کی کوئی دستاویز نہیں دی جبکہ بھارت یہ جواب بھی نہیں دے سکاکہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کاپاسپورٹ کہاں سے آیا؟۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题